حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ؛ تنظیم المکاتب کے زیرِ اہتمام روح پرور رمضان پروگرام کا سلسلہ روزانہ 9:30 بجے سے جاری ہے۔
آج کے پروگرام کا آغاز قرآنِ کریم کی آنلائن تلاوت سے معلم قرآن مولانا عزادار حسین خان نے کیا۔ اس کے بعد غلام عسکری گلریز اور مولوی محمد ارشد نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، جس سے جلسے میں ایک خاص روحانیت کا ماحول قائم ہوا۔
مولانا غلام حسین صدف جونپوری نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ مال انسان کے لئے بےحد ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ شرعی تقاضوں کو پورا کرنا بھی لازم ہے، جیسے جناب خدیجہ نے دین کی حمایت میں اپنا تمام سرمایہ خرچ کر دیا تھا۔
ایران سے آنلائن خطاب کرتے ہوئے مولانا ظہور مہدی مولائی نے رمضان المبارک کے مہینے کی اہمیت اور اس کی برکتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے روزے اور روزہ داروں کی فضیلتوں کو بیان کیا۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے انجام دیے۔ اس موقع پر مولانا سید صفی حیدر نے حاضرین سے سوالات کیے اور صحیح جوابات دینے والوں کو انعامات سے نوازا۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام روزانہ کی بنیاد پر روحانیت میں اضافے کے لئے اہم موقع فراہم کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ